QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ن) ایک محلے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، سعدیہ دانش

18 Mar 2014 22:44

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیراطلاعات نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حافظ حفیظ الرّحمٰن کی سیاست ہمیشہ سے منفی اور حقائق کے خلاف سستی شہرت کے لیے میڈیا میں بیانات دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیراطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آزاد میڈیا کی حمایت کی ہے، جب بھی میڈیا کے خلاف سازش ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی نے عملی طور پر میڈیا کا ساتھ دیا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حافظ حفیظ الرّحمٰن کی سیاست ہمیشہ سے منفی اور حقائق کے خلاف سستی شہرت کے لیے میڈیا میں بیانات دینا ہے۔ حفیظ الرّحمن نے ہمشہ اختیارات کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے اور اختیارات وفاق کو منتقل کرنے کی حمایت کی ہے۔ حفیظ الرّحمن کا اداروں کی مخالفت انکی منفی سیاست کی عکاسی کرتی ہے۔ حفیظ الرّحمٰن کی منفی سیاست اور غلط پالیسوں کی وجہ سے مسلم لیگ ایک محلے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور مسلم لیگ کے کارکن بھی آج انکی مخالفت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 363288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/363288/مسلم-لیگ-ن-ایک-محلے-تک-محدود-ہو-کر-رہ-گئی-ہے-سعدیہ-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org