QR CodeQR Code

لداخ میں پھر چینی دراندازی کی کوشش، بھارتی فوج نے انسانی دیوار کھڑی کر کے ناکام بنادی

19 Mar 2014 08:08

اسلام ٹائمز: تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ 16 مارچ کو پی ایل اے اہلکاروں نے سرحدی مقام پر دراندازی کی کوشش کی تاہم بھارتی افواج نے ان کا راستہ روکا جبکہ دوبارہ پی ایل اے کے 10 اہلکار گھوڑوں پر سوار ہوکر اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ چینی افواج نے لداخ سیکٹر میں بھارتی حدود کے اندر داخل ہونے کی ایک بار پھر سے کوشش کی تاہم آئی ٹی بی پی اور بھارتی فوج نے انسانی دیوار کھڑی کرکے درانداز چینی افواج کو واپس جانے پر مجبور کیا، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیہہ سے 300 کلو میٹر کی دوری پر واقع چمار سیکٹر میں چینی افواج اکثر دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور اس بار بھی یہی کوشش کی گئی تھی، تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ 16 مارچ کو پی ایل اے اہلکاروں نے سرحدی مقام پر دراندازی کی کوشش کی تاہم بھارتی افواج نے ان کا راستہ روکا جبکہ دوبارہ پی ایل اے کے 10 اہلکار گھوڑوں پر سوار ہوکر اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، ذرائع نے بتایا کہ چینی افواج بھارتی حددو کے اندر واقع ٹائیبل علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم بعد میں بھارتی افواج کے مزید دستے وہاں پہنچنے اور پی ایل ا ے اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا، علاقے میں کشیدگی کا سماں کئی گھنٹوں تک جاری رہا تاہم چینی افواج کی واپسی کے بعد وہاں پھر سے خاموشی چھا گئی۔


خبر کا کوڈ: 363383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/363383/لداخ-میں-پھر-چینی-دراندازی-کی-کوشش-بھارتی-فوج-نے-انسانی-دیوار-کھڑی-کر-کے-ناکام-بنادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org