QR CodeQR Code

طالبان شمالی وزیرستان میں مذاکرات کیلئے تیار نہیں، پروفیسر ابراہیم

19 Mar 2014 18:31

اسلام ٹائمز: پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ بظاہر فوج بھی مذاکرات سے متعلق حکومت کی پالیسی پر گامزن ہیں، مگر حقیت جاننے کیلئے وہ فوجی قیادت سے ملاقات کرنے کے خواہش مند ہیں


اسلام ٹائمز۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ طالبان شمالی وزیرستان میں مذاکرات کے لئے تیار نہیں ، جلد نئے مقام کا تعین کرلیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ حکومتی کمیٹی کو وقت ضائع کیے بغیر مذاکرا ت کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہیے ،طالبان شمالی وزیرستان سے باہر مذاکرات چاہتے ہیں ، جلد حکومتی کمیٹی کو بھی جگہ کا تعین کرلینا چاہیے۔ طالبان کی طرف سے جنوبی وزیرستان کی دو تحصیلوں سے فوج نکالنے اور غیر عسکری افراد کی رہائی کی تجاویز پر عمل نہ بھی ہوا تو مذاکرات میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ بظاہر فوج بھی مذاکرات سے متعلق حکومت کی پالیسی پر گامزن ہیں، مگر حقیت جاننے کیلئے وہ فوجی قیادت سے ملاقات کرنے کے خواہش مند ہیں


خبر کا کوڈ: 363552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/363552/طالبان-شمالی-وزیرستان-میں-مذاکرات-کیلئے-تیار-نہیں-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org