QR CodeQR Code

چند ڈالروں کی عوض قومی غیرت کا سودا افسوسناک ہے، سید مہدی عابدی

19 Mar 2014 21:29

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کو عرب آمروں اور ڈکٹیٹروں کے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگی، موجودہ صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کیجانب سے حکومت کے شرمناک اقدامات کیخلاف بیانات آنا غیر فطری عمل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے پاک آرمی کو نواز حکومت کے ایجنڈا پر شام اور بحرین بھیجنے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان دشمنوں کی سازش پر پاک فوج کو دنیا میں بدنام کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔ بحرین کے ہزاروں جمہوریت پسند مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے آمر کی حمایت اور شام کی منتخب حکومت کیخلاف یوٹرن سعودی اور بحرینی ڈکٹیٹروں کی نمک حلالی کا ہی شاخسانہ ہے۔ موجودہ حکومت چند ڈالروں کے عوض قومی غیرت و حمیت کا سودا کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کر رہی ہے۔

سید مہدی عابدی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کو عرب آمروں اور ڈکٹیٹروں کے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے حکومت کے شرمناک اقدامات کیخلاف بیانات آنا غیر فطری عمل نہیں۔ ہر محب وطن پاکستانی اپنے ملک اور قومی عزت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ عرب ڈکٹیٹروں کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے صرف پاکستان ہی ان کو نظر آیا؟ دنیا بھر کی جمہوری قوتوں جن میں ان عرب بادشاہوں کی اولادیں بھی شامل ہیں, نے ان آمروں کے خلاف علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہیں، ایسے میں جمہوریت کے پاکستانی نام نہاد جمہوریت کے چمپئینز موجودہ حکمرانوں کا ان ظالم ڈکٹیٹروں کی کھل کر حمایت کرنا پاکستانی قوم اور جمہوری قوتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 363690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/363690/چند-ڈالروں-کی-عوض-قومی-غیرت-کا-سودا-افسوسناک-ہے-سید-مہدی-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org