QR CodeQR Code

مذاکرات کو سبوتاژ کرنیوالے گروپوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

انتہا پسندوں کی کارروائیاں امن عمل کیلئے خطرہ ہیں، چوہدری نثار علی

19 Mar 2014 21:47

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان کیطرف سے پیشرفت کا خیرمقدم کیا جائے گا، امن کیلئے مذاکراتی عمل ضروری ہے، انتہا پسندوں کی کارروائیاں امن عمل کیلئے خطرہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں طالبان کیساتھ براہ راست مذاکرات کی حکمت عملی تیار کر لی گئی، چوہدری نثار کہتے ہیں کہ انتہا پسندوں کی کارروائیاں امن عمل کیلئے خطرہ ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں طالبان کیساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل بھی تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کیساتھ براہ راست مذاکرات کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں کر لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے باقاعدہ آغاز سے قبل دونوں کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی، مشترکہ ملاقات کی صدارت وزیر داخلہ خود کرینگے، طالبان کمیٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے گروپوں کی نشاندہی کریگی، مذاکرات کو سبوتاژ کرنیوالے گروپوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ طالبان کی طرف سے پیشرفت کا خیرمقدم کیا جائے گا، امن کیلئے مذاکراتی عمل ضروری ہے، انتہا پسندوں کی کارروائیاں امن عمل کیلئے خطرہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 363696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/363696/انتہا-پسندوں-کی-کارروائیاں-امن-عمل-کیلئے-خطرہ-ہیں-چوہدری-نثار-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org