0
Wednesday 19 Mar 2014 22:35

بھارت کا روس پر عالمی پابندیوں کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

بھارت کا روس پر عالمی پابندیوں کی حمایت نہ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی میں بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ انکا ملک کریمیا کے معاملے پر عالمی طاقتوں کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران اور عراق سمیت کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی کبھی حمایت نہیں کی، اسی لیے بھارت روس کے خلاف بھی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ یوکرین کی ریاست کریمیا کے روس سے الحاق کی عالمی طاقتوں نے نہ صرف شدید مخالفت کی بلکہ اس کی جی 8 سے رکنیت معطل کرنے کے ساتھ متعدد روسی حکام کے اثاثے بھی منجمد کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 363707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش