0
Wednesday 19 Mar 2014 22:49

اسکردو، شگری بالا یونٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر شہید کی برسی کا انعقاد

اسکردو، شگری بالا یونٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر شہید کی برسی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ سقائے سکینہ شگری بالا میں برسی شہید ڈاکٹر محمد علی شہید کی برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار اور فاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا۔ جس میں علمائے کرام، سرکردہ گان، سابقین آئی ایس او اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے آئی ایس او الہدایت یونٹ شگری بلا کے صدر اخون ذاکر نے کہا کہ بانی آئی ایس او ڈاکٹر شہید کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، انکی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اور توانائیوں کو اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی استحکام کے لیے صرف کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او الہدایت یونٹ کے جنرل سیکرٹری وزیر ذاکر نے کہا کہ آئی ایس او ایک تربیت گاہ ہے جس میں خداشناسی اور مقصد حیات کا سبق ملتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 363712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش