0
Wednesday 19 Mar 2014 23:09

نیپال میں لگنے والی نمائش میں بلتستان کی بھی نمائندگی ہوگی

نیپال میں لگنے والی نمائش میں بلتستان کی بھی نمائندگی ہوگی
اسلام ٹائمز۔ غلام نبی شگری KIMOD کی دعوت پر کھٹمنڈو نیپال میں منعقد ہونے والی 5 روزہ نمائش میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال آرٹس کونسل میں مارچ آخری ہفتے میں عالمی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسمیں دنیا کے مختلف ملکوں سے ہنرمند لوگ خصوصاً کسان خواتین اپنی مقامی مصنوعات کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں۔ گلگت بلتستان سے غلام نبی شگری مقامی سوغات کی نمائش کریگا وہ عالمی اداروں کو گلگت بلتستان میں زرعی ترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دینگے۔ غلام نبی شگری ایک زرعی ماہر ہونے کے ناطے گزشتہ بارہ سالوں سے اپنی ذاتی حیثیت میں علاقے کی زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کی انتھک کوششوں سے گلگت بلتستان سیبک تھارن سب سیکٹر کا ایک نیا باب کھلا اور یہ مقامی زمینداروں کے لئے مستقل بنیادوں پر ذریعہ آمدن بنا۔ ایک تخمینے کے مطابق سیبک تھارن کی تجارت کی مد میں 35 سے 40 ملین کی آمدنی مقامی لوگوں کو مل رہی ہے جو کہ ایک لائق تحسین عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 363717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش