QR CodeQR Code

امریکہ اور بھارت کا مفاد یہی ہے کہ پاکستان میں حالات خراب رہیں، لیاقت بلوچ

19 Mar 2014 23:43

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امن پاکستان اور عوام کی ضرورت ہے۔ حکومت، فوج، میڈیا، دانشور اور تجزیہ نگار ایک پیج اور ایک موقف اختیار کرلیں تو اعتماد بھی بحال ہوگا اور مذاکرات کے نتائج ملک و ملت کے لیے بہتری کا باعث بنیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اندرونی و بیرونی دبائو کے مقابلہ میں قومی ترجیحات کو پیش نظر رکھیں، مذاکرات میں شرائط کی بھی اہمیت ہوتی ہے لیکن موجودہ حالات میں اعتماد سازی اور مذاکرات کو بیان بازی کی بجائے نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کی جائے۔ امن پاکستان اور عوام کی ضرورت ہے۔ حکومت، فوج، میڈیا، دانشور اور تجزیہ نگار ایک پیج اور ایک موقف اختیار کرلیں تو اعتماد بھی بحال ہوگا اور مذاکرات کے نتائج ملک و ملت کے لیے بہتری کا باعث بنیں گے۔ فوجی آپریشن کے لیے بے تابی حالات کو تباہی کے زیرو پوائنٹ پر لے جائے گی جہاں سے مزید تباہی اور بربادی آئے گی۔ امریکہ اور بھارت کا مفاد یہی ہے کہ پاکستان میں حالات خراب رہیں تا کہ پاکستان دشمن ایجنڈا پر مرحلہ وار عمل ہوتا جائے۔

لیاقت بلو چ نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی قانون کی بالادستی کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت اور حساس ادارے سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کی بجائے لاپتہ افراد کو بازیاب کریں، جرم کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ ریاستی اداروں کی لاقانونیت سے ردعمل، شدت، انتہاپسندی اور انتقام کی آگ بھڑکتی ہے۔ لاپتہ افراد کے خاندانوں کی دکھ درد کا احساس کیا جائے۔ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے وجود اور عمل سے بے خبر رہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ریاستی نظام جمہوریت، قانون اور آئین کا پابند بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 363728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/363728/امریکہ-اور-بھارت-کا-مفاد-یہی-ہے-کہ-پاکستان-میں-حالات-خراب-رہیں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org