QR CodeQR Code

ایران کی طرف سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے دو ہزار ٹن امداد کا اعلان

6 Sep 2010 06:28

اسلام ٹائمز:ایرانی ہلال احمر ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے ایران سے مزید خیمے مانگے ہيں،بیس ہزار مزید خیمے جلد ہی پاکستان ارسال کئے جائيں گے،جس میں ڈھائی لاکھ متاثرین کو رہنے کی جگہ دی جائے گی


تہران:اسلام ٹائمز-اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے دو ہزار ٹن سے زائد امدادی اشیاء پاکستان ارسال کی جا رہی ہیں۔ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ابوالحسن فقیہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی طرف سے اب تک چھ سو پانچ ٹنوں پر مشتمل امدادیں کھیپیں پانچ ہوائی جہازوں سے پاکستان ارسال کی جا چکی ہيں اور امداد کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران وہ واحد ملک ہے جس کی امدادی ٹیمیں پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات ہيں۔انھوں نے کہا کہ ایران نے اب تک تین کیمپ اور ایک ہزار خیمے لگا کر ہزاروں سیلاب زدگان کو رہنے کی جگہ مہیا کی ہے۔انھوں نے اسی طرح یہ بھی کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ایران نے فیلڈ اسپتال بھی قائم کیا ہے،جس میں اٹھارہ ڈاکٹرز اور نرسیں سیلاب سے متاثرہ مریضوں کا علاج اور ان کی دیکھ بھال کر رہی ہيں۔
ایرانی ہلال احمر ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے ایران سے مزید خیمے مانگے ہيں،بیس ہزار مزید خیمے جلد ہی پاکستان ارسال کئے جائيں گے،جس میں ڈھائی لاکھ متاثرین کو رہنے کی جگہ دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 36384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36384/ایران-کی-طرف-سے-پاکستانی-سیلاب-زدگان-کے-لئے-دو-ہزار-ٹن-امداد-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org