0
Thursday 20 Mar 2014 14:09
پاکستان استعماری ممالک کی سازشوں کا ہدف بنا ہوا ہے

ہم نے شیعہ سنی مسلمانوں کو متحد کرکے ملکی بقا کی ضمانت فراہم کی ہے، ناصر عباس شیرازی

ہم نے شیعہ سنی مسلمانوں کو متحد کرکے ملکی بقا کی ضمانت فراہم کی ہے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ سیاسیات کی جانب سے "پاکستان کے سیاسی حالات اور ایم ڈبلیو ایم کا کردار" کے موضوع پر مدرسہ امام خمینی (رہ) کے شہید آیت اللہ باقر الصدر ہال میں سیاسی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں موجود حوزہ علمیہ قم کے دینی طلاب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ پاکستان استعماری ممالک کی سازشوں کا ہدف بنا ہوا ہے، ہم نے ملک میں شیعہ سنی مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کی بقا کی ضمانت فراہم کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی حالات کو سمجھنے کیلئے بین الاقوامی حالات کا بغور جایزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا کے اہم ممالک میں سے ایک ہے اور اس سرزمین پر بہت سے بین الاقوامی کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سیاسی پالیسیز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں محب وطن قوتوں کو متحد کرکے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیا جائے۔ اسی سلسلے میں جلد ہی محب وطن فورم تشکیل دیا جائے گا، جس کے حوالے سے کافی کام انجام پا چکا ہے اور بہت سی سیاسی اور دینی تنظیموں نے اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم جھوٹے مدعیان دفاع پاکستان سے اس جھنڈے کو چھین کر حقیقی مدافعان پاکستان کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ  اپنی دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دیتے ہوئے ملک کی خدمت کرسکیں۔

ناصر عباس شیرازی نے گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ حال ہی میں مجلس وحدت مسلمین نے اس صوبے میں گندم کی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور اسکے ساتھ متحد سیاسی تنظیموں کی اس کال پر پورا صوبہ بند ہوگیا، حتی کہ وہ علاقے کہ جن میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہاں مجلس وحدت مسلمین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، وہ بھی مکمل طور پر بند تھے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور الیکشن میں کامیابی کے بعد اس خطے کے عوام کیلئے تاریخی کردار ادا کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 363849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش