0
Friday 21 Mar 2014 00:39

عالمی قوتیں آج بھی دینی مدارس کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہیں ہیں، فضل الرحمان

عالمی قوتیں آج بھی دینی مدارس کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہیں ہیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا جو بھی کہے، دینی مدارس میں تعلیم کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا، ملک میں دینی مدارس کا تحفظ کیا جائے، عالمی قوتیں آج بھی دینی مدارس کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ اور اسلام کا پیغام امن" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی داخلہ پالیسی میں مدارس کے متعلق شقوں کی مخالفت کی ہے دینی مدارس کے معاملات پر دوبارہ بحث کی ضرورت نہیں، قدم قدم پر اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہم صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی نئی حکومت آتی ہے دینی مدارس کا ایجنڈا اٹھا لیتی ہے، ملک میں طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ پچھلے دور میں پارلیمنٹ کے رخ کو تبدیل کیا تھا اس دفعہ حکومت کے رخ کو بدلیں گے، عالمی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں انھیں ناکام بنانا ہوگا جنگ ہماری نہیں امریکا کی ضرورت ہے، ہم آنے والی نسلوں کو خون آلود مستقبل نہیں دینا چاہتے، ہمیں بین الاقوامی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔
خبر کا کوڈ : 364123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش