0
Monday 6 Sep 2010 12:42

دبئی سے 150 بھارتی،86 امریکیوں کو پاکستانی ویزے کے اجرا کی تحقیقات شروع

دبئی سے 150 بھارتی،86 امریکیوں کو پاکستانی ویزے کے اجرا کی تحقیقات شروع
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے سے 150 بھارتی باشندوں اور 86 امریکیوں کو غیر قانونی طور پر ویزے جاری کرنے کی تحقیقات شروع کر دیں،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔غیر قانونی طور پر 6 ایسی امریکی خواتین کو بھی دبئی سے ویزے جاری کیے گئے،جنہوں نے دورہ پاکستان کا مقصد ایوان صدر کی زیارت قرار دیا ہے۔ پاکستانی قوانین کے مطابق کسی غیر ملکی باشندے کو کسی بھی تیسرے ملک سے ویزہ جاری نہیں کیا جاسکتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں نے دبئی کے پاکستانی قونصل خانے سے سینکڑوں بھارتیوں اور امریکیوں کو غیر قانونی طور پر ویزے جاری کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،اس ضمن میں قونصل خانے کا متعلقہ ریکارڈ کو قبضہ میں لے لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصل خانے سے یکم مارچ سے 30 جون 2010ء کے عرصہ میں 150 ہندوستانیوں اور 86 امریکیوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان غیر ملکی باشندوں میں 6 ایسی امریکی خواتین کو بھی ملٹی پل ویزے جاری کیے گئے،جنہوں نے ایوان صدر کے دورے کو ویزے کے حصول کا مقصد بتایا ہے،جبکہ ان میں ایک امریکی خاتون نے تو دورہ پاکستان کے حوالے سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد کو اپنے قیام کا مقام ظاہر کیا تھا۔دبئی سے بھارتیوں و امریکیوں اور پاکستانی ویزوں کے اجراء میں صدر آصف علی زرداری کے ایک قریبی دوست کے کردار ادا کیا تھا۔صدر مملکت کا یہ دست راست ”زرداری ہاﺅس“ دبئی کا اہم مکین بتایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 36416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش