0
Friday 21 Mar 2014 11:17

پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے، سیف الدین

پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے، سیف الدین
اسلام ٹائمز۔ شباب ملی کراچی کے صدر سیف الدین نے کہا ہے کہ ملک کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھا ہے تاکہ وہ ان کے اقتدار کیلئے خطرہ نہ بن سکیں، شباب ملی نوجوانوں کی دینی اور دنیاوی تعلیم تربیت کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن میں پرچم کشائی کے موقع پر کیا۔ سیف الدین نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشی بدحالی کی وجہ سے بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور چونکہ ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لئے بے روزگاری نے نوجوانوں کو سب سے زیادہ متاثر کرکے جرائم کی طرف جانے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل صرف اور اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 364196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش