QR CodeQR Code

حکومتی اور طالبان کمیٹیاں پس پردہ سیز فائر میں 45 دن کی توسیع پر متفق

21 Mar 2014 11:45

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں میں پس پردہ اس بات پر اتفاق کر لیا گیا ہے کہ مذاکرات کے لیے’’ فری پیس زون ‘‘جنوبی وزیرستان کے قریبی علاقے میں ہی قائم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مستقل امن معاہدے کیلیے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں پس پردہ سیز فائر میں  45دن کی توسیع کے لیے اتفاق رائے کر لیا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان براہ راست ہونے والی ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فریقین اپنی اپنی جانب سے سیز فائر میں توسیع کا اعلان کریں گے، حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مستقل امن معاہدے کے لیے پس پردہ رابطوں کا عمل جاری ہے اور اس رابطے میں ایک پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ دونوں فریقین سیز فائر میں توسیع پر رضامند ہو گئے ہیں، پہلے مرحلے میں 30دن اور دوسرے مرحلے میں 15یوم کی توسیع کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں میں پس پردہ اس بات پر اتفاق کر لیا گیا ہے کہ مذاکرات کے لیے’’ فری پیس زون ‘‘جنوبی وزیرستان کے قریبی علاقے میں ہی قائم کیا جائے گا اور اس کا باضابطہ اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 364201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364201/حکومتی-اور-طالبان-کمیٹیاں-پردہ-سیز-فائر-میں-45-دن-کی-توسیع-پر-متفق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org