QR CodeQR Code

حکومت 23 مارچ کے حوالے سے پریڈ کی تقریب منعقد کرے، عبدالرحمن مکی

21 Mar 2014 13:54

اسلام ٹائمز: لاہور سے ڈی آئی خان میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنماء نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کیطرح ڈی آئی خان میں بھی احیاء نظریہ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 23 مارچ کے حوالے سے پریڈ کی تقریب منعقد کرے۔ یہ پریڈ پاکستان کی بقاء اور دفاع کیلئے ضروری ہے۔ جماعتہ الدعوۃ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں احیاء نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کریگی۔ جس میں سیاسی، مذہبی اور تاجر تنظیمیں شرکت کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوۃ کے مرکز عبداللہ بن مسعود میں لاہور سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا۔ اس موقع پرجماعت الدعوۃ کے زونل امیرعتیق الرحمن چوہان، عبدالقادر سمیت دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ ہندوستان ہمارا کل بھی دشمن تھا، آج بھی دشمن ہے۔ ہمارے دشمن نے اپنے قومی دن کے موقع پرکبھی کسی پریڈ کو منسوخ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، افغانستان سمیت ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے۔ انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ غیروں کی جنگ کی بجائے ہم اپنی جنگ لڑیں۔ ریاست کے اندر ریاست کے قوانین چلنے چاہئیں۔ پاکستان کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔ نازک وقت ہے۔ امریکہ اور کافر ہمارے نظریہ کی بنیاد پر ہمارے دشمن ہیں۔ امریکہ خطے میں ہندوستان کو گریٹر ہندوستان دیکھنا چاہتا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 364206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364206/حکومت-23-مارچ-کے-حوالے-سے-پریڈ-کی-تقریب-منعقد-کرے-عبدالرحمن-مکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org