0
Monday 6 Sep 2010 13:48

ایران پر حملہ اسرائیل کی تباہی ہو گا،محمود احمدی نژاد

ایران پر حملہ اسرائیل کی تباہی ہو گا،محمود احمدی نژاد
دوحہ:اسلام ٹائمز-ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اسرائیل کی تباہی ہو گا۔انھوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر فلسطینی صدر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔قطر کے امیر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے ہم راہ دوحہ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوِئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا اور صیہونی ریاست ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتے۔کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت ہوئی تو دنیا کے نقشے سے صیہونیت کے وجود کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ایرانی صدر نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔



خبر کا کوڈ : 36424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش