QR CodeQR Code

حزب اللہ کی جانب سے پاکستان میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت،المنار ٹی وی

6 Sep 2010 15:09

اسلام ٹائمز:حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں القدس ریلی پر خودکش حملے جیسی بزدلانہ کاروائی کا مقصد در حقیقت امریکہ کی ان سازشوں کا حصہ ہے،جس کا ہدف مسلمانوں کے درمیان فتنہ ایجاد کرنا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-المنار ٹی وی چینل میں نشر ہونے والے بیان کے مطابق حزب اللہ نے پاکستان میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے دھماکوں کی شدت کے ساتھ مذمت کی اور مسلمانوں کو امریکی سازشوں کے مقابلے میں ہشیار رہنے کی تاکید کی۔
گذشتہ دنوں کوئٹہ میں عالمی یوم القدس کے جلوس میں اسرائیلی ایجنٹوں کے حملے کی لبنان کی اسلامی تحریک مزاحمت نے شدت کے ساتھ مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ کاروائی سے تعبیر کیا ،اس بیان کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے دھماکے درحقیقت امریکا ان سازشوں کا حصہ ہیں جس کا ہدف مسلمانوں کے درمیان فتنہ پیدا کرنا ہے،خاص کر اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ گذشتہ چند سالوں سے امریکہ کو عراق،افغانستان اور دیگر جگوں پر مسلسل ہزیمت اٹھانی پڑھ رہی ہے،
اس بیان میں اس بات پر مزید تاکید کی گئی ہے کہ مسلمانوں کو امریکی اور استکباری حملات کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے اپنے درمیان اتحاد،اپنے موقف میں ہم آہنگی اور خاص طور پر امت مسلمہ کے مشترکہ مسئلہ یعنی فلسطین پر باہم متحد رہنا چاہیے۔ 


خبر کا کوڈ: 36429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36429/حزب-اللہ-کی-جانب-سے-پاکستان-میں-تسلسل-کے-ساتھ-ہونے-والے-دھماکوں-شدید-مذمت-المنار-ٹی-وی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org