QR CodeQR Code

ملتان،ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کے طالبان مخالف جماعتوں سے رابطے تیز، مشترکہ پروگرام کی تیاریاں

21 Mar 2014 17:19

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز ملتان میں دیوبندی مکتب فکر کے زیراہتمام ہونے والی تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس کے بعد مجلس وحدت مسلمین اپنی ہم خیال جماعتوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور مشترکہ پروگرام کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ روز پاکستان کی دیوبندی مکتب فکر کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس کے بعد ہم خیال طالبان مخالف جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں اور روابط جاری ہیں بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا جائے گا، اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کے علاوہ سنی اتحادکونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا، وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضاعابدی اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 364327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364327/ملتان-ایم-ڈبلیو-کے-رہنمائوں-طالبان-مخالف-جماعتوں-سے-رابطے-تیز-مشترکہ-پروگرام-کی-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org