0
Friday 21 Mar 2014 17:38

پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، جواد جعفری

پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، جواد جعفری
اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پروفیشنل ادارہ جات کے انچارج جواد جعفری نے یوم پاکستان کے حوالے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایس اوپاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، ہمارا نصب العین اس بات کی غمازی کرتا ہے اور آئی ایس او کا ہرجوان یہ عہد خدا، امام اور ملک کے ساتھ کرتا ہے، جواد جعفری کامزید کہنا تھا کہ 23مارچ 1940ء صبح آزادی کی وہ روشن کرن جو برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر کے آسمان پر تابناک سورج بن کرطلوع ہوئی۔ 23مارچ پیمان وفا کا دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کا استقلال سامراج قوتوں کے سامنے عزم صمیم بن کر کھڑا ہو گیا۔ 23مارچ 2014ء تجدید عہد وفا کادن ہے آئیں سب مل کرعہد کریں کہ جان تو چلی جائے لیکن وطن کی آن پر آنچ نہ آئے۔
خبر کا کوڈ : 364338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش