QR CodeQR Code

امریکہ اور اسرائیل بیہودہ کوششوں میں مصروف ہیں، امن اگلی نسل تک بھی بحال نہیں ہو سکتا، اسرائیلی وزیر خارجہ

6 Sep 2010 15:43

اسلام ٹائمز: اسرائیلی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ امن اگلے سال تو کیا اگلی نسل تک بحال نہیں ہو سکتا اورامریکہ اور اسرائیل بیہودہ کوششوں میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز – وائے جے سی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ اویگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا معاہدہ اگلے سال تک بلکہ اگلی نسل تک منعقد نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی ممکن نہیں اور ایک ناممکن کام کو انجام دینا کسی کے بس کی بات نہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ انکی پارٹی یہودی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کی مدت میں اضافہ کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک طرفہ اقدامات پر راضی نہیں ہوں گے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آ رہا ہے جب واشنگٹن میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست مذاکرات کا ایک دور مکمل ہو چکا ہے اور دوسرا دور 14 ستمبر کو مصر میں منعقد ہونے والا ہے۔


خبر کا کوڈ: 36435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36435/امریکہ-اور-اسرائیل-بیہودہ-کوششوں-میں-مصروف-ہیں-امن-اگلی-نسل-تک-بھی-بحال-نہیں-ہو-سکتا-اسرائیلی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org