0
Friday 21 Mar 2014 19:23
ملک میں امن و خوشحالی کیلئے آخری حد تک بھی جانا پڑا تو ہم جائینگے

مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام ایک بار گلیوں شہروں تک لڑائی ضرور آئیگی، حمزہ شہباز

مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام ایک بار گلیوں شہروں تک لڑائی ضرور آئیگی، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن کے لیے طالبان کے ساتھ مسائل مذاکرات کی میز پر حل کیے جائیں۔ وزیراعظم نواز شریف اور ہماری پارٹی کی بھی یہ پہلی ترجیح ہے مگر ملک میں امن و خوشحالی کے لیے آخری حد تک بھی جانا پڑا تو ہم جائینگے، خواہ اس کا کوئی بھی نتیجہ بھگتنا پڑے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے امن کے لیے تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا، عوام نے نواز شریف اور نون لیگ پر اعتماد کیا، ہم اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، تاہم یہ بات طے ہے کہ ایک مرتبہ لڑائی گلیوں اور شہروں میں آئے گی، اس کے لیے قوم کو تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ چاہے مذاکرات سے پہلے ہو یا بعد میں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم رہیں یا نہ رہیں، فیصلہ کرنا پڑے گا، میں پاکستانیت کی بات کر رہا ہوں۔ بحیثیت پاکستانی یہ میری ذاتی رائے ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا، کراچی پاکستان کی اقتصادی شہ رگ ہے، اگر وہاں امن نہیں ہوگا تو اسکا مطلب پورے پاکستان میں بدامنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی میں آپریشن کا فیصلہ کرکے اچھا کیا۔ وزیراعلٰی سندھ کو کراچی میں آپریشن کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ اگر وہ پھر بھی کچھ نہیں کر رہے تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے تھر پر سیاست نہیں کی۔ اگر وہ تھر پر سیاست کرنا چاہتے تو یہ بہت بڑا ایشو تھا۔ وزیراعظم کے دورہ تھر میں وزیراعلٰی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری بھی ساتھ تھے۔ اگر سسٹم کو چلانا ہے تو پھر کچھ برداشت کرنا پڑیگا حالانکہ ہماری اتحادی جماعت فنکشنل لیگ کے ایم این اے پر سندھ میں مقدمہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کی بہت بات کرتے رہے ہیں، اب انکی شدت میں کمی ہوگئی ہے۔ پنجاب میں نئے صوبے کے حوالے سے حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگوں نے اس نعرے کو دفن کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 364389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش