0
Friday 21 Mar 2014 21:13

اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کا افتتاح 23 مارچ کو ہوگا

اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کا افتتاح 23 مارچ کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح تئیس مارچ کو کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ساٹھ بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے  نیسپاک حکام کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ میٹرو بس منصوبے پر اڑتیس ارب چالیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس منصوبے سے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پشاور موڑ پر انٹر چینج بنایا جائے گا، جس پر چار ارب ستر کروڑ روپے اضافی لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو، وزارت دفاع، فیض آباد میں وفاقی وزیر کی رہائش گاہ اور حساس ادارے کے فیض آباد میں دفتر سے متعلق تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 364442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش