QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوچ میں سوار کانسٹیبل جاں بحق

21 Mar 2014 22:28

اسلام ٹائمز: شاہ حسن خیل کا رہائشی پولیس کانسٹیبل ہدایت اللہ ولد محمد یوسف فلائنگ کوچ پر ڈی آئی خان آ رہا تھا کہ تھانہ صدر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ٹارگٹ کرکے دونوں اطراف سے فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔ شاہ حسن خیل کا رہائشی پولیس کانسٹیبل ہدایت اللہ ولد محمد یوسف ڈیوٹی کی ادائیگی کے لئے فلائنگ کوچ کی پچھلی نشست پر بیٹھ کر ڈیرہ اسماعیل خان آ رہا تھا۔ تھانہ صدرکے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹارگٹ کرکے دو اطراف سے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ہدایت اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او صدر ظہور الدین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

 


خبر کا کوڈ: 364462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364462/ڈی-آئی-خان-موٹر-سائیکل-سواروں-کی-فائرنگ-سے-کوچ-میں-سوار-کانسٹیبل-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org