0
Saturday 22 Mar 2014 10:48

گڈانی کے قریب کوچز اور آئل ٹینکرز میں تصادم سے 35 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گڈانی کے قریب کوچز اور آئل ٹینکرز میں تصادم سے 35 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 2 مسافر کوچوں اور آئل ٹینکروں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایک کوچ کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی جب کہ دوسری کراچی سے مکران جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا، ایک کوچ آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر خاکستر ہوگئی جب کہ ایک دوسری کوچ اور آئل ٹینکر کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرکے پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کوسٹ گارڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں کوچز میں خواتین اور بچوں سمیت 40 کے قریب مسافر سوار تھے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے معمولی نوعیت کے زخمیوں کو حب کے اسپتال میں منتقل کر دیا، جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایم ایل او سول اسپتال کا کہنا ہے کہ ایک لاش اور 5 زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 364536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش