QR CodeQR Code

طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات آج ہوگی، جگہ کا علم نہیں، پروفیسر ابراہیم

22 Mar 2014 13:46

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں مکین یا لدھا کا علاقہ فوج خالی کرے اور وہاں ملاقات ہو جبکہ حکومت بنوں ایئر پورٹ یا ایف آر بنوں میں ملاقات کی خواہشمند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات آج ہی ہو گی، طالبان چاہتے ہیں مکین یا لدھا کا علاقہ فوج خالی کرے اور وہاں ملاقات ہو جبکہ حکومت بنوں ایئر پورٹ یا ایف آر بنوں میں ملاقات کی خواہشمند ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات آج ہی ہو گی تاہم وقت اور جگہ کا علم نہیں ہے۔ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی ملاقات میں مختلف مطالبات زیر غور آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمیٹی صرف سہولت کار ہے۔


خبر کا کوڈ: 364578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364578/طالبان-اور-حکومتی-مذاکراتی-کمیٹی-کی-ملاقات-ا-ج-ہوگی-جگہ-کا-علم-نہیں-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org