0
Saturday 22 Mar 2014 23:03
ایران جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے، اوباما

عالمی برادری ایران کیخلاف سخت اقدام کرے، نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی

عالمی برادری ایران کیخلاف سخت اقدام کرے، نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے ایک بار پھر عالمی برادری پر ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری نے ایران کے خلاف سخت اقدامات نہ کئے تو اسرائیل ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فضائی حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاہو کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرت پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ اسرائیل نے ایرن کے ساتھ مذاکرت کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے اس کے جوہری پروگرام کو خطے کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے ایرانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے اور ملک کی اقتصادی تنہائی کا خاتمہ کرے۔ ایرانیوں کو حالیہ برسوں کے دوران ایرانی لیڈروں کے اپنے خود انتخاب کردہ راستے کی بدولت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حقیقی سفارتی پیشرفت سے آئندہ برسوں کے دوران ایرانی عوام کیلئے نئے امکانات اور خوشحالی کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 364784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش