0
Sunday 23 Mar 2014 01:49

جماعت الدعوۃ کی جانب سے احیائے نظریہ پاکستان مارچ کی تیاریاں مکمل

جماعت الدعوۃ کی جانب سے احیائے نظریہ پاکستان مارچ کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوۃ کی جانب سے احیائے نظریہ پاکستان مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام 23 مارچ کو مرکز عبداللہ بن مسعود سے ٹاؤن ہال تک صبح 10 بجے احیائے نظریہ پاکستان مارچ کیا جائیگا۔ جسکی قیادت جماعت الدعوۃ کے زونل امیر عتیق الرحمن چوہان، قاری خلیل احمد سراج، زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ، جمیل احمد، مولانا حماد اللہ فاروق، رضاء اللہ ظفری سمیت دیگر قائدین کرینگے۔ اس سلسلے میں جماعت الدعوۃ کے زونل امیر عتیق الرحمن چوہان، حافظ احسان اللہ اور سعود احمد خان بلوچ نے مختلف مقامی قائدین قاری خلیل احمد سراج، مولانا حماد اللہ فاروق، زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ جماعت اسلامی، رضا اللہ ظفری صدر متحدہ اساتذہ محاذ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ان قائدین مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ جماعت الدعوۃ ڈیرہ اسماعیل خان کے امیر عتیق الرحمن چوہان نے تمام قائدین سے ملاقات کے دوران عزم ظاہر کیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام مذہبی، سیاسی، سماجی جماعتوں کو نظریہ پاکستان پر متحد کر کے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام میں نظریہ پاکستان کا شعور بیدار کرنا چاہتے ہیں اور 23 مارچ قرارداد پاکستان 1940 کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔ اسی طرح ملک خضر حیات ڈیال سرائیکی موومنٹ اور ڈاکٹر عبد اللہ ظفری رہنما مسلم لیگ نون نے بھی جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 364798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش