0
Sunday 23 Mar 2014 02:43

الطاف حسین غیر جمہوری قوتوں کو اکسا رہے ہیں، ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی، خورشید شاہ

الطاف حسین غیر جمہوری قوتوں کو اکسا رہے ہیں، ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی، ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے اور جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں جبکہ الطاف حسین غیر جمہوری قوتوں کو اکسا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم الگ الگ نظریئے رکھتی ہیں اور 2 الگ نظریوں کا مل کر حکومت کرنا مشکل نظر آتا ہے، الطاف حسین کو سمجھ لینا چاہیئے کہ جمہوریت میں ہی مسائل حل ہوتے ہیں، غیر جمہوری بیانات سے ملک میں بہتری نہیں آئے گی اور نقصان ہوگا۔ سکھر پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فوج اور اسلحہ کسی اور ملک کے حوالے نہ کرنے کے بیان پر اس وقت تک اعتماد کر لینا چاہیئے جب تک کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے بیانات پر مجھے تو یقین نہیں، ان کے بیانات ہر وقت تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 364826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش