QR CodeQR Code

یوم پاکستان پر 105شخصیات کو سول ایوارڈز دئیے جائیں گے

23 Mar 2014 09:44

اسلام ٹائمز: شہید اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت، صحافت کے شعبے میں خدمات پر نذیر لغاری اور ایوب خاور کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے 75 ویں یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کو اعلیٰ خدمات انجام دینے پر سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعزازت تقسیم کرنے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی۔ جن شخصیات کو سول اعزازات دیے جائیں گے ان میں غلام نبی کو فزکس کے شعبے میں خدمات پر نشان پاکستان، عرفان صدیقی کو صحافت اور عطاالحق قاسمی کو ادب کے شعبے میں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ شہید اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت اور کرکٹر مصباح الحق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ صحافت کے شعبے میں خدمات پر نذیر لغاری اور ایوب خاور کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی جبکہ عاشق چودھری کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہید ولی خان بابر کے لئے بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 364856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364856/یوم-پاکستان-پر-105شخصیات-کو-سول-ایوارڈز-دئیے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org