QR CodeQR Code

خلیفہ قیوم کی قیادت میں جماعت الدعوۃ کا احیاء نظریہ پاکستان مارچ

23 Mar 2014 14:11

اسلام ٹائمز: جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام ہونیوالے نظریہ پاکستان مارچ کی قیادت اور مرکزی تقریر کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ نے کی، جس کے باعث مارچ کو عوامی پذیرائی نہ مل سکی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوۃ کے زیر ہتمام نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کا آغاز ٹانک اڈے کے قریب واقع مرکز عبداللہ بن مسعود سے ہوا۔ جو سرکلر روڈ سے ہوتے ہوئے ڈیرہ پریس کلب کے سامنے جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ جلسے سے جماعت الدعوۃ کے زونل امیر عتیق الرحمن چوہان، انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل، مقامی کالم نویس سہیل عزمی، قاری خلیل سراج، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد محب اللہ اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ خلیفہ عبدالقیوم نے خطاب کیا۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈوں کی وجہ سے مارچ کو عوامی پذیرائی نہ مل سکی اور بمشکل 100 افراد شریک ہوئے۔ مارچ کے اختتام پرعتیق الرحمن چوہان نے قرارداد پیش کی کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیا گیا تو حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور اڈیالہ جیل میں قید آزاد کشمیر کے حریت کمانڈر ذکی الرحمن کو فی الفور رہا کیا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 364909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364909/خلیفہ-قیوم-کی-قیادت-میں-جماعت-الدعوۃ-کا-احیاء-نظریہ-پاکستان-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org