QR CodeQR Code

ایوانوں میں بیٹھے لوگوں تک مچھر بن کر پہنچ جائیں گے، قاری خلیل سراج

23 Mar 2014 17:00

اسلام ٹائمز: جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام نظریہ پاکستان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ القرآن کے ناظم اعلٰی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ایوانوں کو تباہ و برباد کردیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ قرآن کے ناظم اعلٰی قاری خلیل احمد سراج نے کہاہے کہ پاکستان نظریہ اسلام کے تحت معرض وجود میں آیا تھا۔ اس نظریے کو ہم کسی طور نہیں بھلانے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاعت الدعوۃ کے زیراہتمام نظریہ پاکستان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی اسمبلیوں میں قرآن کے خلاف قانون سازی کی جارہی ہے۔ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے بنیادی نظریہ سے انحراف کی کوششیں ترک کر دیں، ورنہ ہمارے نوجوان ابابیل بن کر حکومتی ایوانوں کو تہس نہس کردیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمران ہماری پہنچ سے دور نہیں ہیں ہم مچھر بن کر ان تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں سے انگریز کو نکالنے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں علماء نے پیش کیں۔ علماء کے جہاد ہی سے انگریز وں کو یہاں سے بھاگنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا نفاذ ہی ہماری تمام تر مشکلات کا حل ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 364921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364921/ایوانوں-میں-بیٹھے-لوگوں-تک-مچھر-بن-کر-پہنچ-جائیں-گے-قاری-خلیل-سراج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org