0
Sunday 23 Mar 2014 21:08

فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، منور حسن

فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ بھارت سے دوستی کے مخالف نہیں ہیں لیکن بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کہنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ کراچی میں یوم پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ بندوق سے نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ شریعت نافذ اس لئے جماعت اسلامی نے طالبان سے مذاکرات کے حکومتی فیصلے کی دل سے حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی آپریشن کے باعث محرومیوں میں اضافہ اور مزاحمت بڑھ رہی ہے، فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی موجودہ حالات میں 18 کروڑ عوام طاقت کے استعمال کے متحمل ہو سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، وزیراعظم نوازشریف عوام سے کیے گئے وعدوں کا پاس رکھیں اور کشمیری عوام کی دل آزاری نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 364991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش