QR CodeQR Code

حافظ سعید کے قتل کیلئے انڈیا نے اپنے فوجی پاکستان بھیجے ہوئے ہیں، عتیق الرحمن چوہان

23 Mar 2014 21:15

اسلام ٹائمز: یوم پاکستان کے موقع پر ڈی آئی خان میں ہونیوالے احیاء نظریہ پاکستان مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے زونل امیر نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ہندوستان سے معاہدات نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے زونل امیر عتیق الرحمن چوہان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دیا گیا تو حکمرانوں کے خلاف ہر گھر سے عوام نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام ہونیوالے احیاء نظریہ پاکستان مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ہمارے پانیوں کو روک کر، سمجھوتہ ایکسپریس کا قضیہ کرکے اپنی دشمنی عیاں کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنجر و ویران کرنے کے لیے عالمی ایجنڈا کارفرما ہے۔ ہم را، موساد کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارے غوری و غزنوی نے سومنات توڑے تھے اس طرح ہم بھی ان کو نہیں بخشیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔ وزیر خارجہ، وزیر داخلہ یہ بات سمجھ لیں کہ ہندوستان کافر ہے، اللہ و اس کے رسول کا دشمن ہے تو ہمارا بھی دشمن ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حافظ سعید کو قتل کرنے کے لیے بھارت نے پاکستان میں اپنے فوجی داخل کئے ہوئے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 364994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/364994/حافظ-سعید-کے-قتل-کیلئے-انڈیا-نے-اپنے-فوجی-پاکستان-بھیجے-ہوئے-ہیں-عتیق-الرحمن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org