QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم پاکستان تقریب

23 Mar 2014 21:37

اسلام ٹائمز: سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہونیوالی سادہ سی تقریب میں ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی سمیت متعدد افسران اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سرکٹ ہاؤس میں یوم پاکستان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سادہ سی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار علی مروت، اسسٹنٹ کمشنر عرفان اللہ محسود، ڈی ایس پی بہاول خان سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں کو بھی بلایا گیا تھا۔ تقریب میں بچوں نے نعت خوانی اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب کے بعد پولیس کے جوانوں کی طرف سے پرچم کشائی کے موقع پر سلامی پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں مانگی گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ 


خبر کا کوڈ: 365001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365001/ڈی-آئی-خان-ضلعی-انتظامیہ-کی-جانب-سے-یوم-پاکستان-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org