0
Monday 24 Mar 2014 07:53

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر آج ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر آج ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج ملی یکجہتی کونسل کے دفتر میں کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس آج صبح 11 بجے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹریٹ 277 ناظم الدین روڈ ایف ٹین ون اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات پر غور و فکر کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔ بعد ازاں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ دن دو بجے جامعہ اسلامیہ نظیریہ جی سیون فور اسلام آباد میں جے یو پی اسلام آباد اور راولپنڈی کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بعدازاں وہ جامعہ رضویہ ضیاء العلوم سیٹلائیٹ ٹاؤں راولپنڈی میں تنظیم المدارس کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ سلطانپوری، اور آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف میں صاحبزادہ پیر نقیب الرحمن سجادہ نشین عید گاہ شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر جے یو پی کے سینئر ناب صدر صاحبزادہ ناصر جمیل ہاشمی، جنرل سیکرٹری پیر سید محفوظ شاہ مشہدی ایم پی اے، مرکزی راہنما سردار محمد خان لغاری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالمصطفیٰ نورانی، صوبائی صدر پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری، صوبائی نائب صدر پیر سعید احمد نقشبندی، قاری بشیر احمد اعوان بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 365068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش