QR CodeQR Code

اسکردو، طورمیک روندو میں زمین سرکنے کا عمل جاری، زرعی اراضی نقصان کا شکار

24 Mar 2014 10:00

اسلام ٹائمز: زمین سرکنے سے لوگوں کے زرعی اراضی تباہ ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک انتطامیہ کی طرف سے کوئی امدادی کاروائی نہیں ہو سکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے سب ڈویژن روندو کا علاقہ طورمک داسو میں زمین سرکنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے لوگوں کے زرعی اراضی سمیت اشجار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3دنوں سے داسو طورمک میں زمین سرکنے کا عمل جاری ہے اور اس کے نتیجے میں لوگوں کے زرخیز زرعی زمین اور پھلدار و غیرپھلدار اشجار کے ساتھ کئی گھر زمین بوس ہو گئے ہیں جبکہ طورمک کو بلتستان کے دیگر علاقوں سے ملانے والا روڈ بھی خطرے میں پڑھ گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 2010ء میں بھی زمین سرک گئ تھی۔ انہوں نے کہا کہ زمین سرکنے سے لوگوں کے زرعی زمین تباہ ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک انتطامیہ کی طرف سے کوئی امدادی کاروائی نہیں ہو سکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 365073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365073/اسکردو-طورمیک-روندو-میں-زمین-سرکنے-کا-عمل-جاری-زرعی-اراضی-نقصان-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org