0
Monday 24 Mar 2014 16:20

ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا سکھ بازیاب

ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا سکھ بازیاب
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونے والے سکھ برادری کے 2 افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ان افراد کو فروری میں اغوا کیا گیا تھا۔ آفیشل ذرائع کے مطابق ایک مقامی جرگے کی مداخلت پر ان افراد کی رہائی ممکن ہوئی ہے جبکہ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی کیلئے تاوان کی بھاری رقم ادا کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سویندر سنگھ اور آنند سنگھ کو ۱۱ فروری کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا کیا گیا تھا۔ رہا کئے جانے والے ایک فرد نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دواؤں کا کاروبار کرتے ہیں اور انہیں مسلح نقاب پوش افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کار 10 کی تعداد میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اغوا کار نے انہیں بتایا کہ ان کیخلاف چند شکایات ہیں اور امیر کے مطمئین ہونے کے بعد ہی انہیں رہا کرنا ممکن ہوگا۔ اغوا ہونے والوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ رہائی کے بدلے تاوان دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ وزیرِ اعلٰی کے معاون خصوصی سورن سنگھ نے بتایا کہ اغوا کے بعد انہیں میر علی میں رکھا گیا تھا۔ رہائی کے بعد وہ بنوں آئے اور اس کے بعد پشاور پہنچے۔ دوسری جانب سکھ برادری کے ایک اور رکن جو محلہ جوگن شاہ میں رہتے ہیں نے کہا کہ ان کی رہائی کے لئے چالیس لاکھ کی رقم دی گئی ہے۔دوسری جانب ان دونوں افراد کے اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 365192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش