0
Monday 24 Mar 2014 17:08

متحدہ قومی موومنٹ فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا بیان واپس لے، سید خورشید شاہ

متحدہ قومی موومنٹ فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا بیان واپس لے، سید خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا بیان واپس لے ورنہ متحدہ کے ساتھ بیٹھے تو لگے گا ان کے مؤقف کے حامی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے ہمیشہ مارشل لاء کی حمایت کی حالانکہ انہیں سمجھنا چاہئے کہ ملک و قوم کی بقاء جمہوریت میں ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی دعوت کبھی قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات جمہوریت کا حصہ ہیں اور آج ان سے تو کل کسی اور جماعت سے بھی جمہوریت کی بقاء کے لئے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا نیا آئی جی جلد مقرر کر دیا جائے گا اور عدالت کے حکم کی تعمیل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 365228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش