QR CodeQR Code

مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار کے زیرنگرانی خاتون جنت سیمینار کا انعقاد

24 Mar 2014 17:10

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علماء کا کہنا تھا کہ نبی اکرم (ص) اور خاتون جنت کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ان کے نقش قدم پر چل کر مسلمان آج مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے سلسلے میں مجلس علمائے اہلبیت کے زیراہتمام خاتون جنت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی علماء سمیت علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مجلس علماء کے دفتر میں منعقدہ خاتون جنت سمینار سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کو وہ خود بھی اپنا شعار بنائيں گے اور اس سلسلے میں عوام الناس سے بھی التماس ہے کہ دین سے محبت کا ثبوت دے کر جہاں کہیں بھی دینی پروگرامات کا اہتمام کیا جائے اس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ ‎الزہراء (ع) اور پیغمبر اکرم (ص) کے مشن کو جاری رکھنے ميں علماء کوئی کسر نہيں اٹھائيں گے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صفدر علی شاہ نقوی، علامہ باقر علی حیدری، علامہ احمد علی روحانی، علامہ سید محمد حسین طاہری اور دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم (ص) اور خاتون جنت (ع) کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آج کے دور میں ان کے نقش قدم پر چل کر ہی مسلمان مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں.


خبر کا کوڈ: 365230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365230/مجلس-علمائے-اہلبیت-پاراچنار-کے-زیرنگرانی-خاتون-جنت-سیمینار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org