QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، موسلادھار بارش اور پہاڑی پانی سے درجنوں مکانات زمین بوس

24 Mar 2014 17:13

اسلام ٹائمز: کڑی شموزئی کے گاؤں فتح علی میں رمک سے آنیوالے پہاڑی پانی کے ریلے نے تباہی مچادی، کھڑی فصلیں تباہ، سینکڑوں مکانات متاثر، مال مویشی بھی بہہ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ شدید موسلادھار بارش کے بعد علاقہ کڑی شموزئی کے گاؤں فتح علی میں اچانک رود کوہی رمک سے آنے والا پہاڑی پانی کا ریلا داخل ہوگیا۔ پانی کا ریلا چار سے پانچ فٹ بلند تھا، جس نے گاؤں میں تباہی مچا دی۔ درجنوں مکانات زمین بوس ہو گئے۔ گاؤں کے مکین بلند ٹیلوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ۔ سیلابی پانی کھڑی فصلوں کو تباہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ مال مویشی اور گھریلو سامان بھی بہا کے لے گیا۔ سینکڑوں مکانات جزوی طور پر پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔ علاقہ مکینوں اور علاقہ کونسلر عبدالحکیم خان استرانہ نے حکومت سے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 365232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365232/ڈی-آئی-خان-موسلادھار-بارش-اور-پہاڑی-پانی-سے-درجنوں-مکانات-زمین-بوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org