QR CodeQR Code

سانحہ کچہری، سیکرٹری داخلہ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کل طلب

24 Mar 2014 19:22

اسلام ٹائمز: جوڈیشل انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں چھ وکلاء کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، اجلاس میں سیشن جج جواد عباس، سید کوثر، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ ایف ایٹ کچہری کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیٹی نے کل سیکرٹری داخلہ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو طلب کرلیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا، سیشن جج راجہ جواد عباس، سید کوثر عباس زیدی، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ میرا جان کاکڑ اور ماتحت عدالتوں کے ججز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ کمیٹی نے آج چھ وکلاء کے بیانات ریکارڈ کئے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری داخلہ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو طلب کرتے ہوئے اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 365301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365301/سانحہ-کچہری-سیکرٹری-داخلہ-اور-ایس-پی-ہیڈ-کوارٹرز-کل-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org