QR CodeQR Code

جان کیری نے ہمیشہ ہمارے مفادات کی ترجمانی کی

مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ہچکچاہٹ کیوجہ سے کسی تیسری قوت کو شامل ہونا چاہیے، نواز شریف

24 Mar 2014 19:26

اسلام ٹائمز: ہیگ میں پاکستانی سربراہ حکومت کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن کیلئے افغان امن کونسل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکہ پاکستان کا اہم اتحادی ملک ہے، ہمیں اسوقت بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے جن پر مل کر قابو پاسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد ہیگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، افغانستان کے ساتھ بہتر ہونے والے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن کیلئے افغان امن کونسل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل حل ہونے چاہیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے کسی تیسری قوت کو شامل ہونا چاہیے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے درمیان ہیگ میں جوہری سلامتی کے بارے میں سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا اہم اتحادی ملک ہے۔ ہمیں اس وقت بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے، جن پر مل کر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری پاکستان کے دوست ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کی ترجمانی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 365319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365319/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-میں-بھارت-کی-ہچکچاہٹ-کیوجہ-سے-کسی-تیسری-قوت-کو-شامل-ہونا-چاہیے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org