0
Monday 24 Mar 2014 23:05

قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ اور اپوزیشن لیڈر میں سخت جملوں کا تبادلہ

قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ اور اپوزیشن لیڈر میں سخت جملوں کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ایک بار پھر ماضی میں کھو گئے اور تمام تر مسائل بھول کر چوہدری نثار اور خورشید شاہ نے ایک دوسرے کو دل کھول کر کھری کھری سنا دیں۔ شیخ رشید کو کینیڈا جانے کی اجازت نہ ملنے پر بھی اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ اور اپوزیشن لیڈر میں تو تو میں میں ہوئی۔ چوہدری نثار نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹو کے چالیس سال پرانے بہادری کے قصے سنا کر قوم کو پہلوانی نہیں دکھا سکتے۔ قومی اسمبلی کوئی اکھاڑا نہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بات کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔ وزیرداخلہ کے اس بیان پر پیپلزپارٹی کے ارکان سراپا احتجاج بن گئے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر داخلہ کو کہا کہ آپ تیس مار خان بنیں گے تو ہم ساٹھ مار خان بنیں گے۔ ہم بھاگے تھے اور نہ ہی جنرل کو خط لکھا کہ ہم پر رحم کرو، کوئی دھمکیاں نہ دے، جنرل کے سامنے کون لیٹا تھا، سب کو معلوم ہے۔ اس موقع پر محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھول جانا چاہیئے، کون کتنا بہادر ہے، کس نے کیا کیا، سب کو پتا ہے۔ شیخ رشید کو کینیڈا جانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف بھی اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جس معاہدے کے تحت جہاز سے اتارا گیا وہ پی پی حکومت نے کیا تھا۔ اسی معاہدے کے تحت عمران خان کو روکا گیا، شیخ رشید کو آف لوڈ کیا گیا لہذا شیخ رشید کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 365401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش