QR CodeQR Code

دفتر خارجہ کا کابل دھماکے میں پاکستان کو ملوث کرنے پر اظہار تشویش

24 Mar 2014 23:59

اسلام ٹائمز: ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ کابل کے ہوٹل دھماکے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کر چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کابل دھماکے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہر واقعے کے بعد پاکستان پر انگلی اٹھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ کابل کے ہوٹل دھماکے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کر چکا ہے۔ حملے میں ایک پاکستانی شہری بھی زخمی ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں آزادانہ و منصفانہ صدارتی انتخابات کی حمایت کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان سے مذاکرات پر افغان وزارت داخلہ کے تحفظات حیران کن ہیں۔ افغان قیادت مذاکراتی عمل کی حمایت کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 365413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365413/دفتر-خارجہ-کا-کابل-دھماکے-میں-پاکستان-کو-ملوث-کرنے-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org