QR CodeQR Code

بلوچستان، قیدیوں کی سزاء میں تخفیف کا اعلان

25 Mar 2014 15:04

اسلام ٹائمز: سزاء میں تخفیف کی اس رعایت کا اطلاق قتل، جاسوسی، مملکت کے خلاف جرائم، فرقہ واریت، زنا، راہزنی، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں قید کاٹنے والوں پر نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک حکم نامہ کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے (عیدالاضحی 2013ء) کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاء میں تخفیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق عمر قید کاٹنے والے قیدیوں کی مدت قید میں 90 روز دیگر مختلف مدت کی سزا کاٹنے والوں کی مدت قید میں 45 روز کی تخفیف کی گئی ہے۔ بشرطیکہ وہ اپنی سزاء کا دو تہائی عرصہ جیل میں گزار چکے ہوں۔ 60 سال عمر کے مرد اور 65 سال کی خواتین قیدیوں کی باقیماندہ سزا معاف کردی گئی ہے بشرطیکہ وہ اپنی سزاء کا ایک تہائی حصہ جیل میں گزار چکے ہوں۔ ایسی خواتین قیدی جو اپنے بچوں کے ساتھ سزائے قید کاٹ رہی ہیں کی سزا میں ایک سال کی خصوصی تخفیف کی گئی ہے۔ جبکہ 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کی باقیماندہ سزاء معاف کردی گئی ہے۔ بشرطیکہ اپنی سزا کا ایک تہائی عرصہ جیل میں گزار چکے ہوں۔ واضح رہے کہ سزاء میں تخفیف کی اس رعایت کا اطلاق قتل، جاسوسی، مملکت کے خلاف جرائم، فرقہ واریت، زنا، راہزنی، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں قید کاٹنے والوں پر نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 365518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365518/بلوچستان-قیدیوں-کی-سزاء-میں-تخفیف-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org