QR CodeQR Code

حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ میں پہلی ملاقات خراب موسم کے باعث ملتوی

25 Mar 2014 11:29

اسلام ٹائمز: طالبان کمیٹی کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ خراب موسم کے باعث پرواز کے ذریعے مطلوبہ مقام پر پہنچنا ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی زیرصدارت ہونے والے حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں بات چیت کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی کمیٹی اور طالبان کی سیاسی شوریٰ کے درمیان ہونے والی پہلی براہ راست ملاقات خراب موسم کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ ملاقات کا امکان ایف آر بنوں میں تھا لیکن مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات آج ہونی تھی لیکن خراب موسم کے باعث پرواز کے ذریعے مطلوبہ مقام پر پہنچنا ممکن نہیں جس کی وجہ سے ملاقات کو ملتوی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں بات چیت کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیرصدارت حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور حکومتی کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ چودھری نثار نے طالبان سے ہونے والی بات چیت کے مجوزہ ایجنڈے پر تجاویز لیں۔اجلاس کے شرکا نے مختصر مدت میں مذاکراتی عمل کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ پروفیسر ابراہیم نے مذاکرات کے مقام کے حوالے سے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا۔ طالبان کی جانب سے کمیٹی میں اعظم طارق ، امیر معاویہ ، احسان اللہ احسان اور زین اللہ شامل ہیں۔ مذاکرات کے دوران حکومتی کمیٹی طالبان شوریٰ کو ان مغویوں کی فہرست فراہم کرے گی جو طالبان کی قید میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 365521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365521/حکومتی-کمیٹی-اور-طالبان-شوری-میں-پہلی-ملاقات-خراب-موسم-کے-باعث-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org