0
Tuesday 25 Mar 2014 22:55

آئی ایس او کی مصباح الہدیٰ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

آئی ایس او کی مصباح الہدیٰ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِاہتمام تین روزہ مصباح الھدیٰ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میں ہوا۔ جس میں علماء کرام، آئی ایس او کے سابقہ مرکزی صدور اور تعلیمی ماہرین نے طلباء سے خطابات کئے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عقیل موسیٰ نے کہا کہ انسان اپنے اخلاق و کردار سے پہچانا جاتا ہے لہٰذا ایک نوجوان کو اپنے اخلاق بہتر کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیں۔ علامہ شبیر بخاری کا کہنا تھا کہ آج امامِ عصر عج کو ہوشیار، بابصیرت، اور باعمل نوجوانوں کی ضرورت ہے اور اگر مومن بابصیرت نہیں تو وہ کبھی میدانِ عمل میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے نوجوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے بہترین حکومت انبیاء اور اس کے بعد آئمہ کی حکومت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آئمہ معصومین ؑ نہ ہوں تو آئمہ کے قریب ترین افراد کی حکومت ہونی چاہیے۔ آئی ایس او کے سابقہ مرکزی صدر سید فرحان حیدر زیدی نے کہا کہ امام حسینؑ نے اپنا پیغام خون کے ساتھ لرزتی ہوا کے کندھوں پر لکھا اور عملی پیغام دیا جو خون اور قربانیوں سے لکھا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پیغام آج تک زندہ ہے۔ حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے سابقہ مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں دو اہم ترین میدان جنگ ہیں۔ جہاں سے استعمار اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں ہے اور وہ ہیں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ۔ٓ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی نے کہا کہ کامل وَکامیاب انسان وہ ہے جو خدا کی عطا کردہ صلاحیتوں کو خدا کی راہ میں صرف کرے اس لئے ضروری ہے کہ انسان اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو بیک وقت ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 365606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش