0
Tuesday 25 Mar 2014 20:46

گلگت، پیپلز پارٹی کے راہنماوں کے انتخابی اتحاد کیلئے مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع

گلگت، پیپلز پارٹی کے راہنماوں کے انتخابی اتحاد کیلئے مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رواں سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے انتخابات جوں جوں قریب آتے جا رہے ہیں، گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بھی اپنے سیاسی مستقبل کیلئے فکر مند دکھائی دے رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے ایک موقر اور معروف مقامی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومتی اتحادی اور مسلم لیگ (ق) کے ممبر قانون ساز اسمبلی مرزا حسین نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور پیپلز پارٹی کے راہنماوں کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ نواز کیخلاف 5 جماعتوں کا انتخابی اتحاد تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں ابتک اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جے یو آئی کے راہنما مولانا فضل الرحمان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین سے مرزا حسین نے رابطے کئے ہیں اور رپورٹ کے مطابق علامہ ساجد نقوی اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے رواں سال ہونے والے انتخابات میں مذہبی جماعتیں اہم کردار ادا کرینگی اور پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ خطرہ مذہبی سیاسی جماعتوں سے ہیں۔ اسی سلسلے میں انتخابات سے قبل ہی سیاسی جوڑ توڑ کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 365741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش