0
Wednesday 26 Mar 2014 11:36

ارباب ظاہر کاسی کی عدم بازیابی کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

ارباب ظاہر کاسی کی عدم بازیابی کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کمیٹی، ضلعی کمیٹی، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی رہنماء کا مشترکہ اجلاس باچا خان مرکز کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی ریلی اے این پی بلوچستان کے زیر اہتمام سہ پہر 3 بجے باچا خان مرکز کوئٹہ سے نکالی جائیگی۔ پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ کے گھر پر ہونے والے چھاپے کے خلاف اور ارباب عبدالظاہر کاسی کے بازیابی اور کوئٹہ شہر میں تھانوں میں پولیس کے ہاتھوں پشتونوں کے خلاف اقدامات کے خلاف پارٹی کی طرف سے بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام کارکنوں اور کوئٹہ کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے کو کامیاب کریں۔ اجلاس میں سکیورٹی اداروں اور حکومت کے طرزعمل پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا، کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکار ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کے لیے چھاپے مارتی لیکن اس کے برعکس اے این پی کے اہم رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مار کر پارٹی کارکنوں اور پشتونوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اے این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے مسلسل جدوجہد کے ذریعے ہمیشہ سخت حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی پشتونوں کے حقوق اور معاشرے سے تشدد کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی۔ لہذا آج عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی 4 ماہ ہونے کے باوجود عدم بازیابی حکومت کی غیر سنجیدہ رویئے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 365895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش